اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ عارف واحدی کی جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما پروفیسرابراہیم خان سے ملاقات ، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی بھی موجود تھے۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء پروفیسرابراہیم خان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

المرکز اسلامی پشاور میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء پروفیسر ابراہیم سے ہونے والی ملاقات میں علامہ عارف واحدی نے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سرائیکی زبان کے معروف ادیب اور شاعر شاکر شجاع آبادیؔ کے انتقال کی خبر کی سچائی!!! حقیقت سامنے آگئی

علامہ عارف واحدی نے دعا کی کہ خداوند متعال مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پروفیسر ابراہیم خان سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button