اہم ترین خبریںپاکستان

سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت صادق اللہ عرف القائدہ، احمد رحیم عرف سعود، صمیم سعید عرف استاد اور مصطفی خان عرف ملا سے نام سے ہوئی ہے

شیعیت نیوز: دیر بالا میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کے اہلکار ہنگو کی تحصیل ٹل اور مضافات میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے بعد واپس جا رہے تھے کہ جہازو میدان کے قریب دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی ایک اور کارروائی ، کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں معروف زمیندار بیدردی سے شہید

جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے، جس کے بعد سی ٹی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران علاقے سے 4 دہشت گردوں کی لاشیں ملیں۔ دہشت گردوں سے 4 عدد ایس ایم جی، 16 عدد چارجر، 04عدد بنڈولیر اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت صادق اللہ عرف القائدہ، احمد رحیم عرف سعود، صمیم سعید عرف استاد اور مصطفی خان عرف ملا سے نام سے ہوئی ہے۔ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر حاتم گروپ سے ہے، جو دہشت گردی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button