شیعہ علماءکونسل اور زہراؑ اکیڈمی کے اشتراک سے کوئٹہ میں 16 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد
شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی ،علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی و زہرا اکیڈمی کراچی کی طرف سے اور سید الشہداء ویلفیئرسوسائٹی اسکاوٹس کے زیر اہتمام ہزارہ ٹاون کوئٹہ میں 16 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب کا انعقاد ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں: ستر سالہ محرومیوں کے باوجود سبز ہلالی پرچموں میں لپٹے گلگت بلتستان کے شہدا وفاداری کی عظیم مثالیں ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس
تقریب میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ اکبر حسین زاہدی، علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ کاظم بہجتی، علامہ سید احمد کاظمی نے شرکت و خطاب کیا اورعلامہ سید ساجد علی نقوی، زہرا اکیڈمی اور سید الشہداء ویلفیئر سوسائٹی اسکاوٹس کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور 16 خوش نصیب جوڑوں کی کامیابی اور سعادت کیلئے دعا کی۔







