سکیورٹی اداروں کی اہم کارروائی، کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گردہلاک

31 اکتوبر, 2021 13:33

شیعیت نیوز: محکمہ انسداد دہشت گردی نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی بنوں ریجن نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی اتحادی افواج کو بدترین شکست کا سامنا، یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کے مزید کئی علاقے آزاد کروالیئے

محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سپین وام بوبلی میں دہشت گردوں نے چھاپہ مار ٹیم پر فائرنگ کی، ہلاک دہشت گردوں میں لعل مرجان عرف یاسر اور زر قیوم عرف زڑگے شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرعلیم خان خوشحالی گروپ سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کونسل الیکشن ، جانتے ہیں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نامزد امیدوار کون ہیں؟؟

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی سی ٹی ڈی بنوں ریجن، پولیس اور حساس اداروں نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

3:56 صبح اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔