گلگت بلتستان کونسل الیکشن ، جانتے ہیں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نامزد امیدوار کون ہیں؟؟

30 اکتوبر, 2021 14:04

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کونسل کی 6 نشستوں کیلئے 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ تحریک انصاف نے اپنی اتحادی جماعت ایم ڈبلیو ایم کے ایک امیدوار سمیت پانچ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے۔ اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے ناراض اراکین نے دو آزاد امیدواروں کو بھی میدان میں اتار دیا۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی نے ایوب شاہ کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا، لیکن اس سے قبل پیپلزپارٹی کے ہی دو اراکین اسمبلی انجینئر محمد اسماعیل اور غلام شہزاد آغا نے چیئرمین محمد ابراہیم کو امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے تھے۔

مسلم لیگ نون نے اقبال نصیر کو نامزد کر دیا ہے۔ نواز خان ناجی اور حاجی رحمت خالق نے عطاء اللہ کو آزاد امیدوار کے طور پر نامزد کر دیا۔ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و پرنسپل جامعتہ النجف سکردو علامہ شیخ احمد علی نوری کوایم ڈبلیوایم کے اراکین اسمبلی کاظم میثم اورعلامہ شیخ اکبر علی رجائی کی جانب سے نامزد کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے ہزاروں شہداء نے وطن کی سلامی کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کیئےاور کالعدم جماعتوں کو آج بھی کھلی چھوٹ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شمس الحق لون اور جاوید علی منوا کی طرف سے سید شبیہ الحسن، راجہ ذکریا اور کلثوم الیاس کی طرف سے حشمت اللہ خان، نذیر احمد ایڈووکیٹ اور وزیر محمد سلیم کی جانب سے عبد الرحمن، راجہ ناصر اور عبد الحمید کی طرف سے صابر حسین کو امیدوار نامزد کر دیا گیا۔ ادھر پیپلزپارٹی کے ایوب شاہ کو امجد ایڈووکیٹ اور سعدیہ دانش کی جانب سے نامزد کیا گیا ہے۔ کونسل الیکشن میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی دونوں کو اندرونی بغاوت کا سامنا ہے، پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد اسماعیل نے اپنے نامزد کردہ امیدوار محمد ابراہیم کو ٹکٹ جاری نہ کرنے پر پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب کونسل کے امیدواروں میں تحریک انصاف کے ایک اضافی امیدوار راجہ شہباز خان بھی موجود ہے جنہیں کرنل (ر) عبید اور دلشاد بانو نے نامزد کیا ہے لیکن تحریک انصاف نے انہیں ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نےایک اور اسلامی مملکت کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کردیئے، پابندیوں کا بھی اعلان

ٹکٹوں کی تقسیم میں سب سے حیران کن صورتحال اس وقت سامنے آئی جب سکردو میں گورنر کے حمایت یافتہ راجہ جعفر اور راجہ ذکریا کے حمایت یافتہ وزیر ولایت دونوں کو میدان سے ہی آؤٹ کر دیا گیا۔ تحریک انصاف نے ان دونوں امیدواروں کی بجائے ایم ڈبلیو ایم کےعلامہ شیخ احمد علی نوری کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ ادھر دیامر سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار عطاء اللہ کو بھی مشکل صورتحال کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب ایک اور آزاد امیدوار دلپذیر خان کو حاجی گلبر اور حاجی شاہ بیگ نے میدان میں اتار دیا۔ عطاء اللہ کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ آزاد لیکن پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں۔ دلپذیر خان کی انٹری تحریک انصاف میں اندرونی بغاوت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ کونسل الیکشن میں اسلامی تحریک کے واحد رکن اسمبلی ایوب وزیری کا ووٹ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

10:27 شام اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔