اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عمران خان حکومت ایکبار پھرسی پیک کے دشمن امریکہ کے اتحادی سعودی عرب کےآگے ہاتھ پھیلانے پر مجبور

ٹوئٹر پیج پر عمران خان نے لکھا کہ ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر پٹرولیم مصنوعات میں فنانسنگ پر بھی ہم سعودی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

شیعیت نیوز: عمران خان حکومت کی ناقص پالیسیاں، ایکبار پھرسی پیک کے دشمن امریکہ کے اتحادی سعودی عرب کے آگے ہاتھ پھیلانے پر مجبور۔سعودی عرب نے پاکستان کو تین ارب ڈالر کا قرضہ دینے کا اعلان کیا ہے جس کی پاکستانی حکومت نے تصدیق کردی ہے۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستان کے معاشی حالات بہتر بنانے کے لئے سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالر کا قرض فراہم کئے جانے کی منظوری کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رقم جلد ہی پاکستان کو فراہم کردی جائے گی۔

پاکستانی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے اگلے ہی روز سعودی عرب کی جانب سے زر مبادلہ کی بہتری کے لئے پاکستان کو تین ارب ڈالر دئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھنے کے سعودی ولی عہد کے اعلان پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب نے مہنگائی کے دور میں ہمارا ساتھ دیا –

یہ بھی پڑھیں: کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو بھارت کی خفیہ حمایت کے انکشافات سامنے آگئے

ٹوئٹر پیج پر عمران خان نے لکھا کہ ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر پٹرولیم مصنوعات میں فنانسنگ پر بھی ہم سعودی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس سعودی عرب نے پاکستان کو دیئے گئے اپنے تین ارب ڈالر کا قرضہ فوری طور پر واپس مانگ لیا تھا، پاکستان نے اپنے دوست ملک چین کی مدد سے تین اقساط میں یہ رقم سعودی عرب کو واپس کی تھی لیکن افسوس عمران خان حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے سبب حکومت پھر آل سعود کے در پر ہاتھ پھیلانے پر مجبورہوگئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button