اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو بھارت کی خفیہ حمایت کے انکشافات سامنے آگئے

سائبر کرائم ونگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو پندرہ سے زائد ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملے ہیں جو بھارت سے نفرت انگیز مواد پھیلا رہے ہیں

شیعیت نیوز: کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو بھارت کی خفیہ حمایت کے انکشافات سامنے آگئے۔کالعدم مذہبی جماعت کے لانگ مارچ کے حوالے سے ایف آئی اے نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، ایف آئی اے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے احتجاج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے نفرت انگیز مواد کے تانے بانے بھارت سے ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صنف نوحہ خوانی کا ایک اور عظیم باب ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا، بابا رحمٰن سائیں فقیرخالق حقیقی سے جاملے

سائبر کرائم ونگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو پندرہ سے زائد ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملے ہیں جو بھارت سے نفرت انگیز مواد پھیلا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذہبی جماعت کے حوالے سے بھارت سے آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹس سے نفرت انگیز مواد پھیلایا جا رہا ہے، ایف آئی اے نے انڈین اکاؤنٹس سمیت دیگر ہینڈلرز کے اکاونٹس بلاک کروانے کیلئے پی ٹی اے کو آگاہ کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button