اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

انتظار کی گھڑیاں ختم، وزیر اعظم عمران خان نے مارخوروں کےنئے سردار کے نام کا اعلان کردیا

موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینیٹ جنرل فیض حمید 19نومبر 2021 تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے جبکہ نئے ڈی جی لیفٹینیٹ جنرل ندیم احمدانجم 20 اکتوبر2021 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

شیعیت نیوز: انتظار کی گھڑیاں ختم، وزیر اعظم عمران خان نے مارخوروں کےنئے سردار کے نام کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے لیفٹینیٹ جنرل ندیم احمدانجم کی بطور نئے ڈائیریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی ) تقرری کی منظوری دے دی ۔ وزیراعظم ہاؤس سے باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے طور انتظار کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹینیٹ جنرل ندیم احمدانجم آئی ایس آئی کے نئے سربراہ مقرر کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کے خلاف اقوام عالم کی جانب سے کسی بھی ردعمل کا مظاہرہ نہ کیا جانا اسلام دشمنی اور تعصب کی بنیاد پر ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینیٹ جنرل فیض حمید 19نومبر 2021 تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے جبکہ نئے ڈی جی لیفٹینیٹ جنرل ندیم احمدانجم 20 اکتوبر2021 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button