مشرق وسطی

اسرائیل بھوک ہڑتالی قید فلسطینیوں کی زندگیوں سے کھلواڑ بند کرے، عرب لیگ

شیعیت نیوز: عرب لیگ نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتالی فلسطینیوں کی زندگی کو درپیش خطرات پر اسرائیل کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں کی زندگیوں سے کھلواڑ بند کرے۔

رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے قاہرہ میں قائم صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت نصف درجن سے زائد فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں بلا جواز انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔ ان میں سے بعض کی بھوک ہڑتال کئی ہفتوں سے جاری ہے جس کے باعث ان کی زندگی خطرے سے دوچار ہوچکی ہے۔ ان کی زندگیوں کو درپیش خطرات کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔

عرب لیگ نے خبردار کیا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی اسیران بالخصوص بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے معاملے میں دانستہ لاپرواہی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہا ہے۔ عرب لیگ نے اسرائیل پر فلسطینی اسیران کے حقوق کا احترام کرنے اور بھوک ہڑتالی اسیران کے تمام جائز اور اصولی مطالبات تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں گرین ٹریول کوریڈور معاہدے پر دستخط

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی اسیران کی انتظامی قید کے خاتمے سے متعلق مطالبات کو نظرانداز کرنا بالخصوص کاید الفسفوس اور مقداد القواسمہ کی رہائی میں ٹال مٹول ناقابل قبول ہے۔

دوسری جانب سرائیلی اخبار ’یروشلم پوسٹ‘ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست فضائی سروس شروع ہو چکی ہے۔

عبرانی اخبار نے ’کے اے این‘ نامی نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ سوموار کی شام کو اسرائیل کے تل ابیب میں قائم بن گوریون ہوائی اڈے سے ایک پرواز سعودی عرب کے شہر الریاض کے لیے روانہ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق  اماراتی کمپنی رائل جیٹ کی پرواز A6-AIN) 737 VIP تل ابیب سے مسافروں کو لے کر سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پہنچی۔ اخبار نے اس خبر کے حوالے سے مزید تفصیل بیان نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button