اہم ترین خبریںپاکستان

تمام مکاتب فکر ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دیں دشمن خود بخود ناکام ہو جائے گا،علامہ راجہ ناصرعباس

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ پوری امت مسلمہ کےلئے نکتہ اتحاد و عشق ہے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام جناح کنونشن سینٹر اسلام آبادمیں منعقدہ عشق پیغمبر اعظم ﷺ مرکزِ وحدت مسلمین کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ پوری امت مسلمہ کےلئے نکتہ اتحاد و عشق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ سنی وحدت کا عظیم الشان مظاہرہ، اسلام آباد میں ہزاروں عاشقان رسولؐ کا مشترکہ اجتماع

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلامؐ کی بعثت کا مقصد ایسے معاشرے کا قیام تھا جس میں تمام بشریت کے لیے عادلانہ نظام ہو۔ جہاں زندگی کے تمام شعبوں میں عدل ہو۔مظلوم کو انصاف ملے اور ظالم کو اس کی بربریت سے روکا جا سکے۔آج اس شخصیت کا میلاد ہے جو وحدت کا پیغام لے کر آئے تھے۔نبی کریم ﷺ کا یہ واضح پیغام ہے کہ کافروں کو اپنے اوپر غالب نہ ہونے دیا جائے۔تمام مکاتب فکر ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دیں دشمن خود بخود ناکام ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button