دنیا

چین کے بعد امریکہ نے بھی ہائیپرسونک میزائل آزمایا

شیعیت نیوز: چین-امریکہ کے مابین دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں سخت مقابلے کا سلسلہ جاری ہے۔ پینٹاگون کے مطابق امریکی بحریہ نے ورجینیا میں ناسا کے لانچ پیڈ سے ہائیپرسونک میزائل کے ابتدائی نمونے ٹیسٹ کئے ہیں۔

رویٹرز کے مطابق ابھی حال میں چین کی طرف سے ہائیپرسونک میزائل کے تجربے کے بعد امریکی وزارت جنگ نے بھی اسی قسم کا تجربہ کرنے کی خبر دی ہے۔

امریکہ کی طرف سے اس طرح کی خبر کا مقصد، اس طرح کے پیشرفتہ اسلحوں پر تحقیق و تیاری کے میدان میں اپنے حریف چین کے مقابلے میں اپنی برتری کو دکھانا ہے۔

آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز حرکت کرنے والے اسلحے، اپنا راستہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے انہیں پہچاننا، ان کا راستہ روکنا اور منہدم کرنا دشمن کے لئے بہت دشوار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت کی غرب اردن یہودیوں کےلیے 3 ہزاروں گھروں کی تعمیر کی منظوری

دوسری جانب امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر چین نے تائيوان پرحملہ کیا تو امریکہ تائیوان کا دفاع کرے گا۔

امریکی صدر نے واشنگٹن میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہ چین، روس اور دیگر ممالک جانتے ہیں کہ امریکی فوج قوی ترین فوج ہے اور اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکہ تائیوان ککا دفاع کرے گا۔

اپنے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ تائیوان کے دفاع کے لیے پر عزم ہیں۔جو بائيڈن نے کہا کہ چين کو سمجھ لینا چاہیے کہ امریکہ پیچھے نہیں ہٹےگا۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کا سعودی نواز کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 9 مبینہ دہشت گردہلاک کرنے کا دعویٰ 

دریں اثناء امریکی ریاست واشنگٹن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک گھر کے قریب تین افراد کی گولیاں لگی لاشیں ملی ہیں جب کہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی شخص نے بھی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ یہ بھی واضح نہیں ہوسکا ہے کہ قتل ہونے والوں کا آپس میں کیا رشتہ تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک ہی شخص تھا جو کارروائی کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پولیس نے شہریوں سے جائے وقوعہ پر کے ارد گرد نقل و حرکت میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button