اہم ترین خبریںپاکستان

سی ٹی ڈی کا سعودی نواز کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 9 مبینہ دہشت گردہلاک کرنے کا دعویٰ 

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے زیر استعمال یہ کیمپ دہشت گردی کے حالیہ مختلف واقعات میں استعمال ہوا اور اس سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

شیعیت نیوز:بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ضلع مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئےملک دشمن ، سعودی نواز کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 9 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ کے علاقے روشی میں محکمے نے آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے زیر استعمال یہ کیمپ دہشت گردی کے حالیہ مختلف واقعات میں استعمال ہوا اور اس سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد ایوب بلوچ مفتی اعظم بن گیا،شیعہ مکتب فکر کےخلاف فتویٰ بازی

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ اسلحے میں 9 کلاشنکوف، 20 کلوگرام دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹرز اور آر پی جی راکٹ بمعہ دو گولے شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close