اہم ترین خبریںعراق

حشد الشعبی کا باقی ماندہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف وسیع کلین سویپ آپریشن کا آغاز

شیعیت نیوز: عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے ملکی سکیورٹی فورسز کی مدد سے صوبہ صلاح الدین میں موجود عالمی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف وسیع کلین سویپ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

عراقی چینل موازین نیوز کے مطابق حشد الشعبی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ اس کلین سویپ آپریشن کا مقصد مذکورہ علاقے کی فول پروف سکیورٹی اور وہاں کسی بھی قسم کے دہشت گرد عناصر کی عدم موجودگی کا اطمینان حاصل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر جارح سعودی اتحاد کی ایک بار پھر دواؤں کے گودام پر بمباری

واضح رہے کہ عراقی عدلیہ کی جانب سے ہر قسم کے اندرونی و بیرونی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے دہشت گردی سے متعلق تمام مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ عراقی وزارت انصاف نے چند روز قبل ہی ملکی جیلوں میں قید عالمی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے اعداد و شمار کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس حوالے سے عراقی وزارت انصاف کے ترجمان احمد لعیبی نے واع نیوز کو بتایا تھا کہ اس وقت عراقی جیلوں میں 50 ہزار سے زائد دہشت گرد قید ہیں جن میں سے نصف کو سزائے موت بھی سنائی جا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button