55 سالہ بزرگ عزادار سید مظہر شاہ کو سندھ پولیس نےدہشت گرد بنا ڈالا
شیعیت نیوز: کراچی میں شہریوں کے اغوا کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ 5روز قبل گاڑی سمیت اغوا ہونے والے عباس ٹاؤن کے رہائشی 55 سالہ بزرگ عزادار سید مظہر علی شاہ کو سندھ پولیس نےدہشت گردد بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق 55 سالہ سید مظہر علی شاہ انچولی امام بارگاہ سے گاڑی نمبر AQX- 072 میں اپنے گھر عباس ٹاؤن کی جانب جا رہےتھے کہ راستے میں رات ایک بجے کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی سمیت اغواء کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام دشمن اسرائیلی مفادات کا نگراں ڈونلڈ آرمین پاکستان میں امریکی سفیر تعینات
ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کی جانب سےجاری پریس ریلیز میں مظہر شاہ کو سپاہ محمد کا رکن اورفرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث قرار دیتے ہوئے شیعہ نوجوانوں کو دہشت گردی کے لئے دوبارہ منظم کرنے کا الزام عائد کیا ہے، 55 سالہ عزادار مظہر شاہ کا تعلق ملتان سے ہے ۔
مظہر علی شاہ کی جبری گمشدگی کے بعد ان کے اہل خانہ کی جانب سےتھانہ سمن آباد میں 17اکتوبر بروز اتوار کو ان کی گمشدگی کی اطلاع درج کروائی گئی تھی ، جبکہ آج 20 اکتوبر بروز بدھ سی ٹی ڈی کی جانب سے ان کی گرفتاری ظاہر کردی گئی ہے ۔







