مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا اسرائیلی وزیراعظم کو باضابطہ دورے کی دعوت

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید آل نھیان نے کل منگل کے روز اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کو ابو ظبی کے دورے کی دعوت دی۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے امارات کے سفیر سے ملاقات کی ہے۔ اماراتی سفیر محمد الحاجہ اور اسرائیل میں بحرین کے سفیر خالد الجلاھمہ نے بینیٹ سے ملاقات کی۔

اس موقعے پراماراتی سفیر نے باضابطہ طورپر اماراتی ولی عہد کی طرف سے بینیٹ کو ابو ظبی کے دورے کے دعوت دی۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ بینیٹ نے دونوں عرب ممالک کے سفیروں سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون کے فروغ اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بات کی گئی۔

بینیٹ نے کہا کہ جیسے جیسے ہمارے تعلقات طاقت ور ممالک کے ساتھ بڑھتے جائیں گے خطے میں امن اور استحکام آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں : چاقو حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، ھار ادار سے فلسطینی لڑکی گرفتار

دوسری جانب متحدہ عرب امارات، اسرائیل، امریکہ اور بھارت نے مشرق وسطیٰ سمیت ایشیاء کے اہم معاشی اور عالمی امور پر مل کر ہم آہنگي کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے آج ایک ورچوئل میٹنگ میں اس بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر ان دنوں اسرائیل کے دورے پر ہیں اور انہوں نے تل ابیب سے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ میں انہوں نے مل کر تجارت، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے، توانائی کے تعاون اور بحری سلامتی جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس میٹنگ کی خاص بات یہ تھی کہ میڈیا کو اس میٹنگ سے دور رکھا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button