اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کیا آپ کو معلوم ہے ! پاکستان قانون کی حکمرانی کےلحاذ سےبدترین ممالک کی فہرست میں کس نمبر پر ہے ؟؟

عالمی سطح پر 139 ممالک میں سے پاکستان آرڈر اور سکیورٹی کے حوالے سے تین بدترین ممالک میں شامل ہے

شیعیت نیوز: پاکستان قانون کی حکمرانی کے لحاظ سے سب سے کم درجہ والے اور بدترین ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ ورلڈ جسٹس پروجیکٹ رول آف لا انڈیکس 2021ء میں پاکستان 139 ممالک میں سے 130 ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کا انڈیکس میں اسکور 0.39 رہا جبکہ انڈیکس میں رینکنگ صفر سے ایک کے درمیان کی جاتی ہے۔ ایک رینکنگ قانون کی حکمرانی کی مضبوطی کی نشاندہی کرتا ہے، جنوبی ایشیا میں بھی پاکستان بدترین کارکردگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ نیپال، سری لنکا، بھارت، بنگلہ دیش سب نے قانون کی حکمرانی کے زمرے میں پاکستان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ خطے میں صرف افغانستان پاکستان سے نیچے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گذشتہ 50 برسوں میں شیعیان پاکستان پر ہونے والے حملوں کے مکمل اعداد وشمار منظرعام پرآگئے

رپورٹ میں دکھایا گیا ہے کہ پاکستان کرپشن، بنیادی حقوق، آرڈر، سکیورٹی اور ریگولیٹری نفاذ کے شعبوں میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ ان شعبوں میں پاکستان خطے میں دوسرا بدترین ملک ہے۔ فوجداری انصاف کے نظام، سول انصاف، آزاد حکومت اور حکومتی اختیارات پر رکاوٹوں کے شعبے میں پاکستان کل چھ علاقائی ممالک میں سے چوتھے نمبر پر ہے۔

عالمی سطح پر 139 ممالک میں سے پاکستان آرڈر اور سکیورٹی کے حوالے سے تین بدترین ممالک میں شامل ہے۔ سول جسٹس، ریگولیٹری نفاذ، بنیادی حقوق اور کرپشن میں پاکستان بالترتیب 124 ویں، 123 ویں، 126 ویں اور 123 ویں پوزیشن پر کھڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button