عراق

عراق کے دار الحکومت بغداد میں سیکورٹی ہائی الرٹ

شیعیت نیوز: عراق میں پارلمانی انتخابات اور ہاتھوں سے ووٹوں کی گنتی ختم ہونے کے اعلان کے بعد، سنیچر دوپہر بعد سے بغداد میں سیکورٹی ہائی الرٹ پر ہے۔

بغداد الیوم کے مطابق، عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے سربراہ نے کہا کہ پارلمانی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئےبغداد میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے ترجمان تحسین الخفاجی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفتروں پر ممکنہ حملوں کو روکنے کے لئے ایک سیکورٹی منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز بیلٹ باکس کو بحفاظت منتقل کرنے کا کام انجام دے رہی ہیں۔

عراقی وزیر اعظم کے انتخابات کے امور میں مشاور عبد الحسین ہنداوی نے سنیچر کو کہا تھا کہ بیلٹ پیپر کی ہاتھوں سے گنتی پوری ہو چکی ہے۔ انہوں بتایا کہ ہاتھوں اور الکٹرانک مشین دونوں کے نتیجہ ایک جیسے ہیں۔

عراق میں پارلمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے اعلان کے بعد، بہت سے امیدواروں نے انتخابات کے نتائج پر اعتراض کرتے ہوئے اس میں شفافیت کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ نے مآرب کی فضا میں سعودی اتحاد کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا

دوسری جانب عراق میں صدر دھڑے کے رہنما نے حالیہ انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی پارلیمنٹ میں صدر دھڑا سب سے بڑا پارلیمانی دھڑا ہے اور وہ عراق میں حکومت تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب بعض جماعتوں نے نتائج کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا اور صدر دھڑے نے ان انتخابات میں تہتر نشستیں حاصل کی ہیں اور وہ سرفہرست ہے۔

ان نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی صدر دھڑے نے بھی ٹوئٹ کیا ہے کہ اسے یہ نتیجہ قبول ہے۔ صدر دھڑے کے رہنما نے ٹوئٹ کیا ہے کہ صدر گروہ کو انتخابات کے نتائج پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور وہ عراق کے تمام شیعہ و سنی اور کرد گروہوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ حکومت کی تشکیل میں تعاون کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button