افغانستان میں دہشت گرد عراق اور شام سے داخل ہو رہے ہیں، روسی صدر ولادیمیر پیوتن

شیعیت نیوز: روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں موجود داعش دہشت گرد افغانستان میں تیزی سے داخل ہورہے ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ عراق اور شام میں موجود دہشت گرد تیزی سے اب افغانستان کا رخ کررہے ہیں۔
ان دہشت گردوں کے پاس تخریب کاری کا وسیع تجربہ لہٰذا اب افغانستان میں صورت حال آسان نہیں۔
اس کے علاوہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ یہ دہشت گرد افغانستان کے پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کارروائیاں شروع کریں۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : القدس کے معاملے پر امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات ہیں، اسرائیلی وزیر جدون سار
دوسری طرف روسی صدر نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں جمع ہونے والے دہشت گرد، پڑوسی ملکوں کے لئے سیکورٹی مشکلات بڑھا سکتے ہیں۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے سابق سوویت ریاستوں کے سیکورٹی سربراہوں کی کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں افغانستان کی صورتحال کو دشوار قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ عراق اور شام میں دہشت گردی پھیلانے کا تجربہ رکھنے والے دہشت گرد، بڑی تعداد میں افغانستان پہنچ رہے ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ افغانستان میں جمع ہونے والے یہ تجربہ کار دہشت گرد پڑوسی ملکوں میں حالات کو غیر مستحکم کرنے اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ شدت پسند گروہوں سے تعلق رکھنے والے یہ دہشت گرد افغانستان میں سیاسی انتشار کا فائدہ اٹھا کے پڑوسی اور سابق سوویت ریاستوں میں داخل ہوگئے تو وہاں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیں گے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یہ انتباہ ایسی حالت میں دیا ہے کہ ماضی میں سابق سوویت ریاستوں کو طالبان کے اتحادی شدت پسندوں گروہوں کے حملوں کا سامنا رہا ہے۔