دنیا

داعش نے قندہار میں شیعہ جامع مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

شیعیت نیوز: افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قندہار میں شیعہ جامع مسجد پر نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق قندہار میں شیعہ جامع مسجد پر بہیمانہ اور دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 62 نمازی شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور نے نمازیوں کے درمیان دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔

افغانستان کے صوبہ قندوز میں گذشتہ جمعہ کو بھی داعشی د ہشت گردوں نے شیعہ مسجد پر نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 100 نمازی شہید اور 250 زخمی ہوگئے ۔

افغانستان میں طالبان کی حکومت نے شیعہ جامع مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں تین خودکش حملہ آوروں نے حصہ لیاجبکہ ایک دہشت گرد نے نمازیوں پر فائرنگ کی۔ افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد داعش دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پوری انسانیت کو ظلم و جور سے نجات دلانے والی ہستی کے آغاز امامت کا روز

دوسری جانب اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک نے افغانستان کے شہر قندھار میں ہونے والے خودکش دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں قندھار مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے ۔

ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے بھی قندہار مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے بھی قندہار مسجد پر حملے کی مذمت کی ہے ۔ادھر یورپی یونین نے بھی قندہار مسجد پر داعش کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ قندہار میں شیعہ جامع مسجد پر کل نماز جمعہ کے دوران داعش دہشت گرد تنظیم کے خودکش حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button