اہم ترین خبریںشیعت نیوز اسپیشل

کورونا وائرس اور عزاداری امام حسینؑ کا معجزہ

ہاں یہ اس ہی حسینؑ کا ذکر ہے جس کی مصیبت پر معرفت کی ساتھ بہایا جانے والا آنسو کا ایک قطرہ تمام گناہوں کو دھو کر جنت کا حق دار بنا دیتا ہے۔

شیعیت نیوز: محرم الحرام کا آغاز ہوا تو اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس اپنا بھرپور اثر دکھا رہا تھا اور پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق بنائے جانے والے سرکاری ادارے این سی او سی کی ویب سائٹ کے مطابق روزانہ 4 ہزار سے زائد پاکستانی اس مہلک بیماری کا شکار ہورہے تھے جس کی بنا پر ملک میں ذمہ دار اداروں میں تشویش پائی جارہی تھی۔

ایسی صورتحال میں10 اگست 2021 کو 1443 محرم کا آغاز ہوگیا اور نواسہ رسول امام حسینؑ کا ذکر پاکستان کے گلی کوچوں میں شروع ہوگیا اورعزاداروں نے عزاداری امام حسینؑ میں بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اس وائرس سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر پربھی ممکنہ عمل کیا ۔

عزاداری نواسہ رسول شروع ہوئی تو ہر مجلس میںعزاداروں کی بڑی تعدادجمع ہوتی اور انسانیت کو جلابخشنے والی ہستی نواسہ رسول امام حسینؑ ، ان کے اہل بیتؑ و ناصران کاذکر سنتی اور ان کے مصائب پر گریہ کرتی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کا مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیوہ کےنام خط

ہاں یہ اس ہی حسینؑ ابن علیؑ کا ذکر ہے جس نے بچپن میں اپنے جھولے سے فطرس کو شفا بخشی اوراسے پر عطا کئے۔
ہاں یہ اس ہی حسینؑ کا ذکر ہے جس نے بے اولاد راہب کو 7 بیٹے عطا کیئے۔
ہاں یہ اس ہی حسینؑ کا ذکر ہے جس کی مصیبت پر معرفت کی ساتھ بہایا جانے والا آنسو کا ایک قطرہ تمام گناہوں کو دھو کر جنت کا حق دار بنا دیتا ہے۔

اس ہی حسینؑ ابن علیؑکے ذکر نے پاکستان کی سرزمین پر بھی زندہ معجزہ دکھایا اور پاکستان میں عزاداری کے اجتماعات میں لاکھوںعزاداروں کی شرکت اور اربعین امام حسینؑ پر کروڑوں عاشقان امام حسینؑ کی شرکت کےباوجود کورونا کی مہلک وبا کے اثرات میں کمی آنا شروع ہوگئی اور جیسے جیسے یہ ذکر بڑھتا گیا اس ذکر کے طفیل ملک میں کورونا کی وبا کی شدت میں کمی آتی گئی اور آج جب ملک میں ایام عزا اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئے تو این سی او سی کے مطابق جس وبا کا روزانہ پاکستان بھر میں 4 ہزار سے زائد لوگ شکار ہورہے تھے اب اس کی شدت میں اتنی کمی آچکی ہے کہ روزانہ اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد صرف 1 ہزار تک آچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اور ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کی خصوصی ملاقات

یہ اعزاز علی ع و فاطمہ کے لعل حسین ؑ کو حاصل ہے جس کا روضہ جسمانی اور روحانی مریضوں کو شفا دیتا ہے ،جس کی تربت کی خاک خاک شفا ہے اورجس کا ذکربھی بیماروں کو شفایاب کرتا ہے۔ حسین ابن علیؑ آج بھی منتظر ہے کہ حسینؑ کے پاس آؤ اور اپنی نجات کا سامان کرلو کیونکہ حسینؑ بزبان رسول خدا ﷺ سفینہ نجات ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close