صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کا مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیوہ کےنام خط

13 اکتوبر, 2021 16:18

شیعیت نیوز:صدر وفاق المدارس الشیعہ اور پرنسپل جامعتہ المنتظر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیوہ ہنرینہ خان اور بیٹیوں کے نام تعزیتی خط میں فخرِ قوم و ملت، محسنِ پاکستان کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور کہا کہ فقط آپ کا خاندان ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے اس عظیم محسن اور بے مثال ہیرو کے فراق میں سوگوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں عِلم اور اہل ِعِلم کی بیان کی گئی عظمت و فضیلت مروجہ معنوں میں دینی علوم و علماء کیلئے ہی مخصوص نہیں بلکہ ہر وہ علم جو انسانیت، ملک و ملت کیلئے مفید ہو وہ بھی دینی علوم کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی سفارتکاری پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط کرسکتی ہے،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

حافظ ریاض نجفی نے کہا ڈاکٹر عبدالقدیر خان رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے علم سے نہ صرف وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنا دیا بلکہ پورے عالَمِ اسلام کے دفاع و سلامتی کیلئے ناقابل ِ فراموش کارنامہ انجام دیا۔ ان گرانقدر کارناموں کا عنداللہ عظیم اجر و ثواب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج فقط آپ کا خاندان ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے اس عظیم محسن اور بے مثال ہیرو کے فراق میں سوگوار ہے۔ انہوں نے دُعا کی کہ خداوند متعال مرحوم سائنسدان کے درجات بلند فرمائے، ان کی عظیم خدمات پر اجرِ عظیم اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

2:17 شام اپریل 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔