اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ سعودی آقاؤں کی خوشنودی کی خاطرسندھ کا پر امن ماحول تباہ کرنے کے درپہ

کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسند عناصر اپنے سعودی آقاؤں کی خوشنودی کی خاطر صوفیوں کی سرزمین سندھ کے پرسکون اور شیعہ سنی یگانگت سے بھرپور ماحول کو نقصان پہنچانے کے لیئے سرگرم ہوچکے ہیں۔

شیعیت نیوز: ملک دشمن ، سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ سندھ کا امن وامان تباہ کرنے کےدرپہ ، قمبر شہدادکوٹ میں شیعہ مکتب فکر کے خلاف تکفیر آمیز نعروں کی چاکنک، شیعیان حیدرکرارؑ میں اشتعال ، ضلعی انتظامیہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کے بجائے پشت پناہی میں مصروف ۔

یہ بھی پڑھیں: وارثان شہدائے سانحہ بہاولنگر کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، شہیدوں کےلہوکو انصاف مل گیا

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسند عناصر اپنے سعودی آقاؤں کی خوشنودی کی خاطر صوفیوں کی سرزمین سندھ کے پرسکون اور شیعہ سنی یگانگت سے بھرپور ماحول کو نقصان پہنچانے کے لیئے سرگرم ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کیلئےعمران خان کی معافی شہداء کے وارثوں کے زخموں پر نمک پاشی اور امن و امان کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، علامہ مرید نقوی

ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسندوں نے قمبر شہدادکوٹ کے گوٹھ میروخان روڈ پر سڑک کے درمیان میں بڑے بڑے حروف میں کافر کافر شیعہ کافر کی چاکنک کرکے وطن عزیز میں بسنے والے کروڑوں شیعیان حیدرکرارؑ کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے اور امن وامان کو ثبوتاژکرنے کی کوشش کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button