وارثان شہدائے سانحہ بہاولنگر کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، شہیدوں کےلہوکو انصاف مل گیا
شیعیت نیوز: بہاولنگر میں یوم عاشور کے جلوس پر حملہ کرنیوالے کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد پولیس مقابلے میں واصل جہنم ہوگئے جبکہ 4 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ پاکپتن میں دہشت گرد ایک مکان میں موجود ہیں۔ سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر فوری کارروائی کی، تو دہشتگردوں نے فورس کے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اچھے اور برے وقت میں ایران کا دوست ہے،دونوں ممالک کے درمیان رواداری قابل تحسین ہے، سینیٹر شیری رحمٰن
جوابی فائرنگ سے دہشتگرد منظور احمد اپنے دو نامعلوم ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ چار دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ بہت جلد مفرور دہشت گردوں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔







