مشرق وسطی

غیر جانب دار تحریک فلسطین پر اسرائیلی تسلط ختم کرائے، کویتی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: کویتی وزیر خارجہ نے غیر جانب دارممالک کی تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔

رپورٹ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ الشیخ احمد ناصر نے غیر جانب دار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قضیہ فلسطین کویت کا مرکزی ترجیح قضیہ ہے۔

انہوں نے عالمی برادری اور غیر جانب دارتحریک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین پراسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

کویتی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار سوموار کے روز غیرجانب دار تحریک کی تاسیس کے 60 سال پورے ہونے پر صربیہ کے دارالحکومت بلغراد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

الشیخ ناصر نے کہا کہ ہمارے لیے قضیہ فلسطین سے بڑھ کراور کچھ نہیں۔ فلسطینی قوم گذشتہ 73 برسوں سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ فلسطینی قوم بدترین اقتصادی، سیکیورٹی، سماجی اور انسانی بحران سے گذر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی بنیادی تنصیبات سخت بحران کا شکار ہے، ہلیری کلنٹن کا اعتراف

دوسری جانب اسرائیلی وزیر توانائی کارن الھرار اور اردن کے وزیر پانی و آبپاشی محمد النجار نے ایک مشترکہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت قابض صیہونی ریاست سے اردن کو پانی کی فراہمی میں تقریبا  50 ملین کیوبک میٹر سالانہ اضافہ کیا جائے گا۔

اردنی ایجنسیوں نے وزارت پانی و آبپاشی کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اردن کی خصوصی اسرائیلی تکنیکی کمیٹیوں نے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے کام کیا  جس کے مطابق اردن امن معاہدے کے فریم ورک سے باہر اضافی مقدار میں پانی  حاصل کرے گا۔

دونوں وزراء نے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران اردن میں اسرائیلی سفیر اور قابض صیہونی ریاست  میں اردن کے سفیر نے بھی شرکت کی۔

اردن اور اسرائیل کے مابین ’’امن معاہدے‘‘ کے مطابق صیہونی ریاست اردن کو سالانہ 35 ملین کیوبک میٹر فراہم کرنے کی پابند ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button