ایران

ایران اور پاکستان کے دفاعی- فوجی تعلقات کی مزید ترقی کرے گی، میجر جنرل باقری

شیعیت نیوز: ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے پاکستان سے گہرے اور قریبی تعلقات اور حالیہ برسوں میں ان تعلقات میں مزید اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے دفاعی- فوجی تعلقات کی مزید ترقی کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار میجر جنرل محمد باقری نے اسلام آباد کی ’’نورخان‘‘ ائیرپورٹ کی آمد کے موقع پر اسلام آباد میں تعینات ارنا نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کا دوسرا سرکاری دورہ پاکستان ہے جو کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے اور وسیع پیمانے پر تعلقات ہیں اور خاص طور پر ہم نے حالیہ برسوں میں مشترکہ سرحدوں میں انتہائی تعاون کیا ہے اور اب سرحدوں کی صورتحال میں مزید بہتری آئی ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ اس دورے میں، ہم ایران اور پاکستان کے درمیان طویل مشترکہ سرحدوں پر زیادہ سے زیادہ سیکورٹی کے لیے مواصلات کی ترقی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری دورہ پاکستان پہنچ گئے

میجر جنرل باقری نے حالیہ صورتحال کے اہم ترین مسائل میں سے ایک کو افغانستان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کو اس حوالے سے بہت سارے خدشات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال اور دونوں پڑوسی ممالک پر ان واقعات کے نتائج کو دیکھتے ہوئے، ہمیں ایک دوسرے سے مشورہ کرنا ہوگا اور ایسے فیصلے کرنے ہوں گے جو افغانستان کو امن اور ایک جامع حکومت کے قیام کی طرف لے جائیں۔

میجر جنرل باقری نے اس امید کا اظہار ایران اور پاکستان کے درمیان مشاورت، افغانستان کے دو پڑوسی ممالک کی حیثیت سے ان مسائل کو روکے گی جن کی اب پیش گوئی کی جا رہی ہے اور افغانستان میں بہتر صورتحال پیدا ہو گی۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کے اعلی فوجی حکام سے دنیائے اسلام کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے کے دوران، ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری اور دفاعی تعلقات میں مزید پیش رفت ہوگی، جو حالیہ برسوں میں بہت زیادہ ترقی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یرانی مسلح افواج کے سربراہ ایک اعلی سطحی فوجی وفد کی قیادت میں باہمی تعاون بڑھانے کے سلسلے میں منگل کی شام کو اسلام آباد کے دورے پر پہنچ گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button