ایران

صیہونیوں کی نقل وحرکت پر ہماری مکمل نظر ہے، وزیر خارجہ حسین عبداللہیان

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ حسین عبداللہیان نے لبنان کے المنارچینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں ایران کی جانب سے لبنان کی مکمل حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے سے امریکی انخلا قطعی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین عبداللہیان لبنان کے المنار چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں ایران کی جانب سے لبنان کی مکمل حمایت اور اس ملک کی آزادی اور خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لیے اس کی مزاحمت کی مدد کرنے پر زور دیا۔

انہوں نےلبنان کے شمال اور جنوب میں دو ہزار میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس کے قیام اور بیروت بندرگاہ کی تعمیر نو کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر لبنانی حکومت نے مدد مانگی تو ایران اس کا مثبت جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : جوہری مذاکرات کی بحالی کی الٹی گنتی شروع، امریکہ اور مغربی فریقین کا سخت امتحان

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون جو ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں اورخطے میں پیش آنے والی صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ،تاہم اگر وہ لبنان میں مداخلت کریں گے تو ہم ان کے ساتھ کبھی نہیں کھڑے ہوں گے، ہم لبنان میں استحکام ایجاد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ لبنان اور خطے کے سب سے بڑے سیاسی رہنما ہیں نیز حزب اللہ نے خطے میں صہیونی حکومت کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی خطے میں کوئی مستقل پالیسی نہیں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ جنرل قاسم سلیمانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک قومی اور بین الاقوامی ہیرو تھے، انہوں نے یہ کام حزب اللہ ،عراقی ، شامی اور لبنانی افواج کے تعاون سے کیا۔

ایران کے پڑوس کو محفوظ رکھنے کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے آذربائیجانیوں سے کہا ہےکہ آپ کی سرزمین میں اسرائیل کی موجودگی خطے میں امن اور استحکام کے مفاد میں نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button