دنیا

امریکہ خطے میں کشیدگی اور تناؤ کا اصلی ذمہ دار ہے، شمالی کوریا

شیعیت نیوز: شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون نے خطے میں کشیدگی اور تناؤ کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دے دیا ہے۔

شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون نے نے جنوبی کوریا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کی فوجی توازن بگاڑنے کی کوششیں خطے کےلیے خطرے کا باعث ہیں۔

کیم جونگ اون نے کہا کہ امریکہ نے متعدد بار اعلان کیا ہے کہ اسے شمالی کوریا کے ساتھ کوئی خصومت اور دشمنی نہیں ، لیکن عملی طور پر اس نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں عائد کرکے دشمنی کا ثبوت دیا ہے لہذا امریکہ کے لفظوں پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا بلکہ ہماری نظر امریکہ کی رفتار میں تبدیلی پر مرکوز ہے۔

امریکہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی اور تناؤ کا اصلی سبب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور سعودیہ عرب کے مابین مذاکرات میں پیشرفت، قونصل خانے بھی جلد کھل سکتے ہیں

دوسری جانب امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو افغانستان میں ہوٹلوں میں قیام کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالخصوص سرینا ہوٹل یا اس کے قریب قیام پذیر شہری فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے افغانستان میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہوٹلوں کے استعمال سے گریز کریں۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سرینا ہوٹل یا اس کے قریب و جوار میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

اسی طرح برطانیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل کے سرینا ہوٹل یا اس کے قریب رہنے والے برطانوی شہری فوری طور پر کہیں اور منتقل ہوجائیں تاہم کسی دوسرے ہوٹل میں بھی جانے سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ عالمی سطح پر معروف سرینا ہوٹل پر پہلے بھی دو بار حملہ ہوچکا ہے۔ اس ہوٹل میں زیادہ تر غیرملکی حکام قیام کرتے ہیں اس کے علاوہ یہ ہوٹل تاجروں اور غیر ملکی مہمانوں میں بھی مقبول ہے۔

امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یہ ہدایت اس وقت سامنے آئی ہیں جب طالبان کے دوحہ میں امریکہ کے ساتھ پہلے دوبدو مذکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے اور جمعے کے روز مسجد میں خودکش دھماکے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button