مشرق وسطی

مقبوضہ جولان پر قبضہ کرنےکی اسرائیلی سازش کے خلاف مقامی لوگوں کا احتجاج

شیعیت نیوز: مقبوضہ جولان کے علاقے میں صیہونیوں کے اجلاس کی مقامی لوگوں نے مخالفت کرتے ہوئے ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

شام کے مقبوضہ جولان علاقے میں صیہونی حکومت کے اجلاس کے انعقاد کے خلاف مقامی لوگ دھرنا دے رہے ہیں۔ صیہونی حکومت غیر قانونی کالونیوں کی تعمیر بڑھانے سے متعلق اجلاس کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آنیوالی نسلیں عظیم قومی ہیرو ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھیں گی، علامہ راجہ ناصرعباس

شامی اخبار الوطن کے مطابق، صیہونی حکومت ناجائز کالونیوں کی تعمیر بڑھانے کے مقصد سے پیر کے روز جولان میں اجلاس کر رہی ہے اور آج ہی علاقے کے لوگوں نے اس اجلاس کی مخالفت میں ہڑتال کی کال دی ہے۔

جولان کے باشندے صدقی المقت نے بتایا کہ عوام اس علاقے میں کالونیوں کی تعمیر کے منصوبے کے خلاف ہیں اور وہ جولان کو شام کا حصہ مانتے ہیں۔

مقبوضہ جولان کے خسفین قصبے میں صیہونیوں کا اجلاس ہوگا جس پر اعتراض جتانے کے لئے جولان کے ملازمین اور کارکنوں نے مسعدہ گاؤں میں دھرنا دینے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے داعش سےمقابلے کیلئے طالبان کو واحد بہترین آپشن قرار دے دیا

جولان کی ایک بزرگ شخصیت مرزوق شعلان نے نیوز ایجنسی سانا سے انٹرویو میں کہا کہ صیہونی حکومت شام کے مقبوضہ جولان علاقے میں ناجائز کالونیوں کی تعمیر کو وسعت دے کر اصل مقامی باشندوں کو علاقہ چھوڑنے پر محبور کرنا چاہتی ہے لیکن جولان کے عوام اپنے آبائی وطن سے کہیں نہیں جائیں گے۔

گذشتہ جمعرات کو صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم نے رپورٹ دی تھی کہ صیہونی وزیر داخلہ آیلت شاکد نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے نقب اور شام کے مقبوضہ جولان علاقےمیں کئی کالونیوں کی تعمیر پر مبنی ایک منصوبہ بنانے کا حکم دیا ہے تاکہ اسے صیہونی کابینہ میں پیش کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button