مشرق وسطی

شام کا اقتصادی محاصرہ مغرب کا دہشت گردانہ ہتھیارہے، شامی وزیر خارجہ فیصل مقداد

شیعیت نیوز: شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ مغرب نے اقتصادی محاصرہ کر کے اسے شامی عوام کے خلاف ایک دہشت گردانہ ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ فیصل مقداد کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام کی مدد و تعاون سے شام کی کامیابی شامی عوام کے سلسلے میں بین الاقوامی سیاسی ماحول میں تبدیلی کا باعث بنی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام کی حکومت اپنے ملک کی سرزمین سے ذرہ برابر بھی چشم پوشی نہیں کرے گی اور قابض امریکی اور ترک فوجیوں کو سرزمین شام سے واپس جانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : دمشق کیمیائی اسلحے کے استعمال کو مسترد اور اس کی مذمت کرتا ہے، بسام صباغ

دریں اثناء حمیمیم میں روس کے امن مرکز کے نائـب سربراہ نے کہا ہے کہ جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ ادلب کے بعض علاقوں کو وائٹ کیپ عناصر کے ذریعے کیمیائی حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

فادم کولیت نے کہا کہ ادلب کے کنصفرہ اور قدورہ نامی علاقے جبہت النصرہ کے کیمیائی حملے کے نشانے پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد عناصر کیمیائی حملہ کر کے اس کا الزام شام کی حکومت پر عائد کرنے کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی فورسز کے فوجی سازوسامان کا حامل ایک اور کارواں شام میں داخل ہوا۔

امریکی فوجی ایک بار پھر شام کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی عراق سے شام کی سرزمین میں داخل ہوئے۔ یہ کارواں 56 ٹرکوں پر مشتمل تھا۔ایران پریس کے مطابق، غاصب امریکی فورسز نے یہ کارواں شام کے شمال مشرقی صوبے حسکہ روانہ کیا۔

شامی نیوز ایجنسی سانا کے مطابق، یہ کارواں غیر قانونی پاس ’الولید‘ سے شام کی سرزمین میں داخل ہوا۔

گذشتہ کچھ مہینوں کے دوران امریکی فورسز کا فوجی سازوسامان پر مشتمل ہزاروں ٹرک عراق سے غیر قانونی پاس سے شام میں داخل ہوا ہے تاکہ اس ملک میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو مضبوط بنائے اور اسکے تیل سمیت دیگر قدرتی منابع کی لوٹ مار کرے۔

امریکہ اور اسکے اتحادی فوجی، دہشت گرد گروہوں سے مقابلے کے بہانے شامی حکومت کی اجازت کے بنا غیر قانونی طور پر اس ملک میں موجود ہیں۔

شامی حکومت اپنے ملک میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سرگرمیوں کو ناجائز قبضے سے تعبیر کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button