اہم ترین خبریںدنیا

افغانستان، صوبہ قندوز میں شیعہ مسجد میں بم دھماکہ، 100 نمازی شہید, 200زخمی

شیعیت نیوز: افغانستان کے صوبہ قندوز کے ڈسٹرکٹ خان آباد میں واقع شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 100 نمازی شہید اور 200 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندوز میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں اس وقت زوردار دھماکہ ہوا ہے جب وہاں نماز جمعہ ادا کی جارہی تھی۔

طالبان کے ترجمان نے دھماکے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے لیکن مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 100 سے زائد افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے ہیں ۔

ریسکیو ادارے کے ایمبولینس اور اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ طالبان اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود دہشت گردی کی حمایت میں سرفہرست ہیں، پنڈورا دستاویزات کا انکشاف

ابھی تک کسی فرد یا تنظیم نے مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ طالبان فورسز جائے واقعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہیں

ترجمان طالبان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ میں مسجد دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قندوز کے خان آباد بندرگاہ کے علاقے میں شیعہ مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس میں ہمارے متعدد ہم وطن شہید اور زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے داعش خراسان نے متعدد بم اور خود کش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ان میں طالبان کی گاڑی پر حملے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button