اہم ترین خبریںدنیا

اسلام دشمن طاقتوں کو شکست ہوئی، آیت اللہ شیخ زکزاکی

شیعیت نیوز: نائجیریا کی اسلامی تنظیم کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے کہا ہے کہ اسلام دشمن طاقتوں کو شکست ہوئی ہے۔

نائجیریا کی اسلامی تنظیم کے سربراہ شیخ زکزاکی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف عقیدے کی جنگ ناکام ہو چکی ہے۔

نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے قائد آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے پردیس میں مجاہدین نامی کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بالخصوص اسلامی ممالک میں استقامت و مقاومت نے ثابت کردیا ہے کہ اسلامک آئیڈیالوجی کے خلاف جنگ کا کوئی نتیجہ بر آمد نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : ریاستی اداروں کی کوششوں سے نیشنل ایکشن پلان اور نیشنل کاؤنٹر ٹیرریزم اتھارٹی کا جنازہ بڑی دھوم سے نکل گیا

آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کا مزید کہنا تھا کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کا طرز جہاد تجلی پیدا کر چکا ہے اور فکر، نظریئے اور ہتھیاروں کی جنگ میں مسلمانوں کی مدد و نصرت کر رہا ہے۔

نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے قائد نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلام دشمن طاقتوں نے بہت سے اسلامی ممالک پر قبضہ کر لیا تھا لیکن اب دشمن کی پسپائی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظرآگیا۔۔۔۔ عید میلاد النبیؐ کس دن ہوگی؟؟؟

آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے فلسطین کی استقامتی محاذ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی اور بہت جلد فلسطین اور بیت المقدس آزاد ہو گا۔

واضح رہے کہ تہران میں چھٹی بین الاقوامی پردیس میں مجاہدین نامی کانفرنس کل شروع ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button