سعودی اتحاد کی جانب سے ایندھن پر مشتمل بحری جہازوں کو روکے جانے کا سلسلہ جاری
شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے لئے ایندھن پر مشتمل بحری جہازوں کو روکے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی پٹرولیم کمپنی کے ڈائریکٹرعمار الأضرعی کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کی جانب سے بحری قذاقی اور یمنی عوام کیلئےایندھن پر مشتمل بحری جہازوں کو روکے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ حالانکہ بحری جہازوں کو اقوام متحدہ کی جانب سے اجازت ملی تھی۔
جارح سعودی اتحاد نے اس سے قبل بھی کئی بحری جہازوں کو جن میں غذائی اشیاء اور ایندھن تھے روک دیا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی جاری جارحیت کی وجہ سے اس ملک کو ایندھن کی اشد ضرورت ہے اور اسی وجہ سے اس ملک کے زیادہ تر اسپتال یا تو بند پڑے ہیں یا پھر سعودی حملے میں تباہ ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ قومی اتحاد ہے، سربراہ اسماعیل ھنیہ
دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے خبر دی ہے کہ ملکی فورسز نے امریکہ کا ایک جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے جیزان کے علاقے میں سعودی اتحاد کا امریکی ساخت کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق RQ-20 قسم کا امریکی ساخت کا یہ سعودی ڈرون طیارہ، جیزان کی فضا میں اپنے مشن پر تھا جسے یمن کی مسلح افواج نے جمعرات کو مار گرایا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ تباہ ہونے والے اس ڈرون طیارے کی تصاویر جلد ہی وائرل کردی جائیں گی۔
اس سے قبل بدھ کے روز بھی یمن کی مسلح افواج نے سعودی عرب کے CH-4 قسم کا چینی ساخت کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔ یمنی کی مسلح افواج نے رواں مہینے کے دوران امریکی ساخت کا اسکین ایگل قسم کا بھی ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران یمنی فوج کے حملوں میں سعودی اتحاد کے کئی ڈرون طیارے تباہ ہوئے ہیں۔







