اہم ترین خبریںیمن

یمنی رضاکار فورس انصار اللہ کا سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ

شیعیت نیوز: یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ نے جنوبی سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ یمنی فوج کی جانب سے جنوبی سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے کی جانب ایک ڈرون بھیجا گیا ہے، تاہم سعودی اتحاد نے ہمیشہ کی مانند اس بار بھی دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی سے پہلے ہی اس ڈرون طیارے کا پتہ لگا کر اُسے مار گرایا گیا ہے۔

جارح سعودی اتحاد کے ترجمان نے اپنے دعوؤں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی حفاظت کے لئے لازمی اقدامات انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی ولی عہد بن سلمان کا دعویٰ، ہم یمن میں سیاسی راہ حل کے حامی ہیں!

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے صعدہ پر وحشیانہ حملے کئے ہیں جن میں رہائشی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے کل رات صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں ’شدا‘ اور ’الرقو‘ کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے توپوں کے گولے اور راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں 4 یمنی شہری شہید اور 9 زخمی ہوئے۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے بھی صوبہ مآرب کے الجوجہ شہر پر تیرہ بار اور اسی صوبے کے العبدیہ ، صرواح اور مدغل نامی شہروں پر چار بار بمباری کی ہے۔

صوبہ الحدیدہ کے العرج نامی علاقے پر بھی جارح سعودی اتحاد کی جانب سے دو مرتبہ بمباری کی گئی۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں عالم اسلام کے اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button