اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ آپے سے باہر، گلگت بلتستان میں بھی توہین صحابہ کی جھوٹی الزام تراشیوں کا آغاز

گلگت سٹی تھانے میں یہ درخواست کالعدم جماعت کے صدر و جنرل سیکرٹری کی جانب سے دی گئی ہے۔

شیعیت نیوز: ملک دشمن دہشت گردتنظیم کالعدم سپاہ صحابہ آپے سے باہر ہوگئی، ملک بھرکی طرح گلگت بلتستان کے پر امن ماحول کو بھی تباہ وبرباد کرنے درپہ۔

تحریک انصاف نگر کے سینیئر رہنماء و سابق امیدوار جی بی اسمبلی اور معروف ماہر علم نجوم ذوالفقار علی بہشتی پر توہین صحابہ کا الزام لگاتے ہوئے تھانے میں درخواست جمع کروا دی گئی۔ گلگت سٹی تھانے میں یہ درخواست کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے صدر و جنرل سیکرٹری کی جانب سے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بڑی تباہی مچ گئی، جاں بحق شہریوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

دوسری جانب ذوالفقار بہشتی نے ایک ویڈیو بیان میں الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیخلاف منظم سازش کی گئی ہے اور ان کے نام کی آئی ڈی بنا کر پھنسانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک سیاسی ورکر ہوں، میرے ساتھ سوشل میڈیا پر ہر مکاتب فکر کے لوگ موجود ہیں، میں کیسے صحابہ کی گستاخی کرسکتا ہوں۔ انہوں نے عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو ہر فورم پر تحقیقات کیلئے پیش کرنے کو تیار ہیں، میں خود عدالت جائوں گا اور ہر فورم پر اپنے آپ کو پیش کروں گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button