حد ہوگئی! اب انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے بتائیں گے کہ کس معصوم کی شہادت پر تابوت اٹھانا ہےاور کس پر نہیں ـ؟
شیعیت نیوز: حد ہوگئی! اب انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے بتائیں گے کہ کس معصوم کی شہادت پر تابوت اٹھانا ہےـ؟خیر پور کی متعصب ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نےکالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کی ایماء پر روز شہادت رسول خداؐ اور امام حسن مجتبیٰ ؑ کی مناسب سے نکلنے والے شبیہ تابوت رسول خداؐ پر پابندی عائد کردی، بانیان مجلس وجلوس کو ہراساں کرکے جبری طور پر بیان حلفی لے لیا،ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کے اس متعصبانہ اقدام کے خلاف خیر پور میرس کے شیعیان حیدر کرارؑ میں شدید اشتعال ۔
تفصیلات کے مطابق 28 صفر المظفر کو خیرپور میرس میں منعقد ہونے والی سالانہ روائتی مجلس وجلوس بسلسلہ شہادت رسول خداؐ اور امام حسن مجتبیٰ ؑ میں ذکر شہادت رسول خدا ؐ اور برآمدگی شبیہ تابوت رسول خداؐ پر پابندی عائد کردی ہے ، ذرائع کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کی جانب سے گذشتہ دو سال سے اس جلوس کے خلاف انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں پر دباؤ ڈالا جارہا تھا کہ رسول خداؐ کا شبیہ تابوت نکالنے سے ہماری دل آزادی ہوتی ہے لہذٰا اس پر پابندی عائد کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاست مدینہ کے والی عمران خان کی نااہل بزدار حکومت نے اربعین امام حسینؑ کے عزاداروں پر ایف آئی آرز کی سینچری مکمل کرلی
ذرائع کا کہناہے کہ پولیس اور رینجرز نے کالعدم سپاہ صحابہ کی خوشنودی کی خاطر بانیان مجالس کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر اور ہراساں کرکے ایک بیان حلفی لکھوایا ہے جس میں انہیں پابند کیا گیا ہے کہ وہ مجلس عزا میں رسول خداؐ کی شہادت کا کوئی ذکر اذکار نہیں کریں گے، کوئی نعرہ نہیں لگے گاناہی رسول خدا ؐ کا شبیہ تابوت برآمد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ خیرپور جو کہ طویل عرصہ سے ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کو گڑھ سمجھا جاتا رہا ہے وہاں شیعہ دشمن اقدامات اور سکیورٹی اداروں کی انہیں پشت پناہی زبان ذدِ عام ہے، ٹھیری کا سانحہ ہویا علی شیر حیدری اور اس کے حواریوں کی جانب سے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں سب تاریخ کا حصہ ہیں، پولیس ، رینجرزاور بانیان مجالس کے اس اقدام پر علاقہ مومنین اور ملک بھرمیں شیعیان حیدر کرارؑ میں شدید غم وغصہ پایا جاتاہے، سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ کیا اب پولیس اور رینجرز ملت جعفریہ کو بتائیں گے کہ کس شہادت کا ذکر کرنا ہے اور کس کا تابوت اٹھانا ہے اور کس کا نہیں ؟؟؟
یہ بھی پڑھیں:امام حسن ع کا ہر عمل حکمت و دانش سے بھرپور اور ہر قول اپنے اندر علم کے خزانے سمیٹے ہوئے تھا، علامہ راجہ ناصرعباس
دوسری جانب شیعہ علماءکونسل سندھ کے صدر علامہ سید اسداقبال رضوی اور مجلس وحدت مسلمین ضلع خیرپور کےضلعی سیکریٹری جنرل علامہ صفدرعلی ملاح نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عزاداری میں بلاجواز اور غیر آئینی رکاوٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اعلان کیا ہے وہ خود اس مجلس عزا میں شرکت کریں گے۔







