اہم ترین خبریںیمن

یمنی قبائل کا تحریک انصاراللہ کے پیش کردہ منصوبے کا خیرمقدم

شیعیت نیوز: یمن، صوبے مآرب سمیت پورے ملک میں جھڑپوں کا سلسلہ ختم کرنے کے سلسلے میں یمنی قبائل نے انصاراللہ کے سربراہ عبد الملک بدرالدین الحوثی کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔

العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے مآرب کے قبائل نے اپنے صوبے سمیت پورے ملک میں جھڑپوں کا سلسلہ ختم کرنے کے سلسلے میں تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔

یمنی قبائل کا کہنا ہے کہ جنگ و خونریزی کے خاتمے کے تعلق سے تحریک انصار اللہ کے سربراہ کا منصوبہ قومی مفاد میں ہے اور اس منصوبے کے بعد اب باری ان ممالک کی ہے کہ جنھوں نے سعودی اتحاد میں شامل ہو کر یمنی عوام کو خاک و خون میں غلطاں کیا ہے اور یمن کو مسلسل جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آرمینیا کےمقابل مدد کے باوجود احسان فراموش آزربائیجان نے اسرائیلی خوشنودی کی خاطرایران کے خلاف محاذ آرائی کا آغاز کردیا

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبد الملک بدر الدین الحوثی کے پیش کردہ منصوبے سے یمنی قبائل میں نہ صرف جنگ کے خاتمے کی امید پیدا ہوئی ہے، بلکہ ان میں جوش و جذبہ بھی بڑھا ہے۔

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں کو اپنےجارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے

العالم ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ صعدہ کے الرقو نامی علاقے پر راکٹ داغے اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک یمنی شہری شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

درایں اثنا یمنی فوج کے آپریشنل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد اور ان کے زرخرید ایجنٹوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے میں 12مرتبہ مآرب کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔

سعودی عرب امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو اپنی مسلسل جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے ۔جارح سعودی اتحاد یمن پر حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے تاہم یمنی عوام کی استقامت کے سبب اب تک اس کا کوئی مقصد پورا نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button