مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کی دراندازی اور غزہ میں گھس کر کھدائی

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں دراندازی کے بعد غزہ میں فلسطینی شہریوں کے کھیتوں میں کھدائی کی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ٹینک اور بلڈوزر جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں الفخاری کے مقام سے اندر داخل ہوئے فلسطینی علاقوں میں کھدائی کی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج کے 10 بلڈوزر اور ٹینک اور غزہ کی سرحد عبور کرکے 100 میٹر اندر آئے اور انہوں نے فلسطینیوں کی مزعومہ سرنگوں کی تلاش میں کھدائی کی۔ اس موقعے پر اسرائیلی فوج کے ڈرون طیاروں کی مدد سے ان کی نگرانی کی گئی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران 11 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیے۔ قابض فوج نے تلاشی کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کرلوٹ مار اور توڑپھوڑ بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے متعدد سابق اسیران کو بھی دوبارہ گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : مرجع عالی قدر آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی خصوصی ملاقات

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ غرب اردن کے شمالی شہرنابلس میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے عبدالرحمان شنیور اور احمد نبھان صقر کو گرفتار کرلیا۔ قابض فوج نے ایک اور فلسطینی شہری کو بھی اسی علاقے سے حراست میں لیا ہے تاہم اس کی شناخت نہیں کی گئی۔

ادھر رام اللہ میں تلاشی کی کارروائی میں اسرائیلی فوج نے 21 سالہ عمر البرغوثی کو گرفتار کیا۔ اس کی گرفتاری الطیرہ کالونی سے عمل میں لائی گئی۔ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے تلاشی کے دوران فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے قصی رائد العروج کو العروج گاؤں سے حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ قابض اسرائیلی فوج نے ابراہیم محمد جبران کو مشرقی علاقے جبل ھنذرا سے گرفتار کیا۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں تلاشی کے دوران علی سفیان عبید، آدم شفیق عبید، ایاس حسین عبید، محمد بسام علیان اور محمد بکر مصطفیٰ کو حراست میں لے لیا۔

القدس میں عیسویہ کے مقام سے صیہونی فوج نے معتصم حمزہ عبید کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button