یمن

مآرب پر جارح سعودی جنگی طیاروں کے وسیع حملے

شیعیت نیوز: جارح سعودی جنگی طیاروں نے مآرب میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔ دوسری طرف سعودی اتحاد نے ایک بار پھر الحدیدہ پر گولہ باری کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارج سعودی جنگی طیاروں نے آج صبح شہر مآرب کے حریب علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک عام شہری ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

گذشتہ دو دنوں میں صوبہ صعدہ پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں سات عام شہری شہید اور سولہ زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے تمام ریکارڈ توڑ تے ہوئے ایک بار پھر الحدیدہ پر گولہ باری کی ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر جارح سعودی جنگی طیاروں اور ڈرون نے پروازیں کیں، توپوں کے گولے اور میزائل داغے اور بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کر کے 198 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ ابھی تک ان حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں : جنگِ یمن کے دلدل میں پھنسا سعودی عرب مذاکرات پر مجبور

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

درایں اثنا یمن کی قومی حکومت کے ترجمان محمد عبد السلام نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اگر جارحین، یمن میں امن چاہتے ہیں تو انہیں پہلے اس ملک کے خلاف فوجی جارحیت بند کرنا ہوگی۔ عبدالسلام نے کہا کہ یمن میں قیام امن کا مقدمہ، جارحیت بند ہونا، محاصرہ منسوخ ہونا اور اس ملک سے بیگانہ اور غاصب فوجیوں کا باہر نکلنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یمن نے ابھی تک کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت نہیں کی ہے اور اس وقت اپنی آزادی و خودمختاری کے حق کا مطالبہ کرتا ہے۔

سعودی عرب امریکہ امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی اس کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button