اہم ترین خبریںیمن

صہیونی حکومت کے خلاف بحیرہ روم میں کاروائی جلد شروع ہوگی، یمن

شیعیت نیوز: یمنی وزیر اطلاعات ضیف اللہ شامی نے غزہ میں صہیونی جارحیت کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی فوج اور تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ غزہ کے خلاف جارحیت ختم ہونے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بحیرہ روم میں بھی صہیونیوں کے خلاف کاروائیاں شروع کریں گے اس حوالے سے معلومات جمع کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونیوں کے خلاف جنگ میں شرکت کے لئے ایک لاکھ رضاکار تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:القسام بریگیڈ کے نئے حملے میں کئی صیہونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی

صہیونی مکار ہیں، ہم جنگ بندی کی صورت میں اپنی کاروائیوں کے حوالے سے خصوصی پلان رکھتے ہیں۔

الشامی نے مزید کہا کہ دنیا میں جو بھی صہیونیوں کے ساتھ تجارت کرے گا اس پر ہماری فورسز حملہ کریں گی اور وہ نقصان اٹھائے گا۔

ہماری کاروائیاں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی بنیاد پر ہورہی ہیں۔

فلسطینیوں کی حمایت ختم کرنے کی تجاویز کو ہم کوئی اہمیت نہں دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button