عراق

الفتح الائنس کے صدر ہادی العامری نے عراق میں امریکی مداخلت سے پردہ اٹھا دیا

شیعیت نیوز: عراق میں الفتح الائنس کے صدر نے اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے روابط کی برقراری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے بیجنگ بغداد معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دی۔

الغدیر ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق الفتح الائنس کے صدر ہادی العامری نے عراق میں امریکی مداخلتوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے چین کی جانب سے عراق کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرنو، ترقیاتی منصوبوں اور بجلی کی فراہمی کے عملی ہونے میں رخنہ اندازی کی اور اگر امریکی اثر و رسوخ اور سازشوں کا مقابلہ کیا جائے تو عراق میں بجلی کا بحران حل ہو جائیگا۔

عراق کی سابقہ حکومت نے دورہ چین کے دوران بہت سے اقتصادی منصوبوں پر دستخط کئے تھے تاہم مصطفی الکاظمی کی حکومت نے امریکی دباو میں آ کر انھیں منسوخ کردیا۔

ہادی العامری نے اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کے موضوع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طور اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار نہیں کئے جائیں گے اور دشمنوں کے سامنے تسلیم نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ و اسرائیل کاسینہ تان کر مقابلہ کریں گے، مقتدیٰ صدر

دوسری جانب عراق کے صدر نے زور دے کر کہا ہے کہ انتخابات کے بارے میں مراجع کرام کے بیانات اہم اور گرانقدر رہنمائی کے حامل ہیں جس میں تاریخ کے اس حساس دور میں وطن سے محبت پر زور دیا گیا ہے ۔

الحدث ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر برہم صالح نے انتخابات کو ملک کے مسائل کے حل اور اقتدار کی پرامن منتقلی کا پرامن وسیلہ قراردیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کو شفاف، صاف ستھرا اور ملک کے عوام کے ارادوں کا عکاس ہونا چاہئے، ایسا ارادہ جو سرپرستی اور مداخلت سے دور اور انتخابات کے نتائج میں خرد برد سے پاک ہو۔

برہم صالح نے کہا کہ ہمیں اعتراف کرنا چاہئے کہ سن دوہزار تین سے جب سے ملک کا اقتدار ہمارے ہاتھ میں آیا ہے عراق کے عوام بہتر زندگی کے لائق تھے، لیکن ہمیں ناکامیوں، مسائل اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عراق کے صدر نے زور دے کر کہا کہ آج تقریبا بیس سال ہو رہے ہیں لیکن ہمیں ماننا پڑے گا کہ حکومت کے ڈھانچے میں کچھ خامیاں ہیں اور ان کی حقیقی اصلاح کی ضرورت ہے۔

عراق کے پارلیمانی انتخابات دس اکتوبر کو ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button