وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری بھی عمران حکومت کے زائرین دشمن اقدامات پر نالاں
شیعیت نیوز: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری بھی عمران حکومت کے زائرین دشمن اقدامات پر نالاں، پیر نورالحق قادری نے زیارات مقامات مقدسہ عراق سے وطن واپس لوٹنے والے زائرین کے ساتھ سول ایوی ایشن حکام کے تعصبانہ روئیے کی مذمت کردی ۔ انہوں نے این سی او سی کی جانب سے زائرین ساتھ روا رکھے جانے والے روئیے کو تشویش ناک اور شرم ناک قراردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ووفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ایس سی او سی کے غیر منطقی احکامات اور سی اے اے حکام کی جانب سے زائرین امام حسین ؑ کو ایئر پورٹس پرکورونا ٹیسٹ کی آڑمیں جبری طور پر قرنطینہ کیئے جانے کی شکایت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ناصر شیرازی نے حکومت کو بڑا پیغام دے دیا۔۔۔اگر لاکھوں لوگ ایئر پورٹس پر زائرین کو لینے پہنچ جائیں !
کسی شیعہ عالم دین کی شکایت پر آڈیو پیغام میں جواب دیتے ہوئے انہوں نے کربلا ونجف کی زیارات سے وطن لوٹنےوالے زائرین کے ساتھ سول ایوی ایشن حکام کے تعصبانہ روئیے کی مذمت کی ہے اور این سی او سی کی جانب سے زائرین ساتھ روا رکھے جانے والے روئیے کو تشویش ناک اور شرم ناک قراردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں اس روئیے کے خلاف این سی او سی حکام سے رابطہ کرکے اس کا فوری تدارک کرواؤں گا، واضح رہے کہ چہلم امام حسینؑ کے عالمی اجتماع میں شرکت کے بعد وطن واپس لوٹنے والے زائرین کو کراچی ، لاہور اور دیگر ایئرپورٹس پر حکام کی جانب سے بلاجواز طور پر ہراساں کیا جارہا ہے، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے باوجود زائرین کو بنیادی سہولیات سے محروم عمارتوں میں محصور کیا جارہا ہے ۔
زائرین کے ساتھ حکام کا یہ متعصبانہ ملت جعفریہ کے جذبات کو بھڑکارہاہے اور پوری قوم میں شدید اشتعال پھیل رہا ہے ، ایک جانب حکومت چہلم امام حسینؑ پر پیدل مارچ کرنے والے عزاداوں پر بلاجواز مقدمات درج کرنے میں مصروف ہے تو دوسری جانب زائرین کو بھی اذیتیں دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ۔







