عثمان بزدار کی یزیدی پنجاب حکومت نے لاہور کے عزاداران حسینی کو 38 ایف آئی آرز کے تحفےدے دیئے
شیعیت نیوز:عثمان بزدار کی یزیدی پنجاب حکومت نے عمران خان کی خود ساختہ ریاست مدینہ میں اس سال چہلم شہدائے کربلاؑ کے موقع پر عزاداران حسینی سے اپنے بغض اور تعصب کی تمام حدود پار کردی ہیں، مرکزی جلوس چہلم میں شرکت کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں سے پیدل مارچ کرتے ہوئے روانہ ہونے والے عزاداروں پر گذشتہ 4 روز میں ریکارڈ 38 مقدمات درج کرلیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور انتظامیہ اور متعصب پنجاب پولیس کا عزاداران حسینی کے خلاف روائتی تعصب جاری ہے ، چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر مختلف علاقوں سے پیدل روانہ ہو کر مرکزی جلوس عزا میں شرکت کیلئےنکلنے والوں پر درج بےبنیاد اور خلاف آئین وقانون ایف آئی آرز کی تعداد 38 تک پہنچ گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: چہلم امام حسینؑ پر پیادہ روی کے جرم میں 11 عزاداروں پر مقدمہ ، 5 مقامات پر بیک وقت احتجاجی مظاہرے
لاہور پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ حضرت امام حسین ؑکے چہلم کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلوس نکالنے پر مختلف تھانوں میں 38 مقدمات درج کر لئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سہیل چودھری نے میڈیا کو بتایا کہ جلوس ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نکالے گئے، جس پر کارروائی کی گئی۔ اس میں امن کمیٹی کے ممبران و علمائے کرام کی مشاورت شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین ؑ کے تمام پروگراموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ریاست مدینہ میں زائرین نواسہ رسول ؐ جبری طور پر محصور
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے مقدمات کے اندراج کو آئینی اختیارات کا ناجائز استعمال اور متعصبانہ طرز عمل قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔







