یمن

یمنی صوبے صعدہ پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد نے یمنی صوبے صعدہ پر وحشیانہ حملے کئے ہیں جن میں رہائشی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے کل رات یمنی صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے توپوں کے گولے اور راکٹ فائر کئے۔

اس رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ الحدیدہ پر228 مرتبہ حملہ کر کے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

یہ بھی پڑھیں : جو افراد صلح چاہتے ہيں وہ جنگ ختم کریں اور یمن سے نکل جائیں، ترجمان محمد عبد السلام

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں عالم اسلام کے اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔اس کے باوجود سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عزاداروں پر چہلم امام حسینؑ کے جلوس میں شرکت پر مقدمات کا اندراج، ایم ڈبلیوایم کا اہم اعلان سامنے آگیا

مارچ دوہزار پندرہ سے جاری سعودی عرب کی جارحیت اور براہ راست حملوں کے نتیجے میں اب تک قریب بیس ہزار یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ جنگ اور محاصرے کے باعث پیدا ہونے والی ابتر صورتحال اور انسانی المیہ کے باعث لاکھوں افراد اب تک اپنی جان گنوا چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور بیماروں کی ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button