اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی بربریت ، فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی فوج کی تازہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی خبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق آج جمعرات کے روز 22 سالہ فلسطینی نوجوان ناصر الزیود جنین کے قریب برقین نامی علاقے میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے پاس فائرنگ کر کے فلسطینی خاتون کو شہید کیا جبکہ مغربی کنارے کے گاؤں برقین میں سرچ آپریشن کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح شمال مغربی بیت المقدس کے بیت عنان شہر اور غرب اردن کے شہر جنین اور برقین میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔ ہونے والی جھڑپوں میں 2 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام بند کرائے، اردنی پارلیمنٹ

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی بربریت پر عرب حکمراں خاموش تماشائی ہی نہیں بلکہ اسرائیل کے ساتھ دوستی اور سفارتی تعلقات قائم کررہے ہیں۔

اسلامی ماہرین کے مطابق اسلام ، مسلمانوں اور فلسطینیوں کے خلاف بحرین، امارات اور سعودی عرب کے حکمرانوں کی خیانت اور غداری نمایاں ہوگئی ہے تینوں ممالک کے حکمراں امریکہ اور اسرائیل نواز ہیں۔

دوسری جانب درجنوں یہودی آباد کاروں نے کل بدھ کواسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ  کو درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلباء اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے  قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ اس موقعے پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button