نائجیریا میں اربعین واک کو کوئی روک نہیں سکتا، آیت اللہ شیخ زکزاکی

شیعیت نیوز: نائجیریا کی اسلامی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ نائجیریا میں اربعین واک حضرت امام مہدی (عجج) کے ظھور تک جاری رہےگا ۔
نائجیریا کی اسلامی تنظیم کے سربراہ شیخ ابراھیم زکزاکی نے رہائی کے بعد پریس ٹی وی کے ساتھ اپنے پہلے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نائجیریا میں چاہے فوجی اہلکار عزداروں پر حملہ کرے یا نہ کرے حضرت امام مہدی (عج) کے ظہور تک اربعین واک جاری رہے گا۔
نائجیریا کی اسلامی تنظیم کے سربراہ شیخ زکزاکی نے آزادی کے بعد پریس ٹی وی کے ساتھ اپنے پہلے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے نائجیریا میں اسلامی تحریک کو کمیونیسٹی نظریات کا جواب دینے کے لئے تاسیس کیا۔
نائجیریا کی اسلامی تنظیم کے سربراہ شیخ ابراھیم زکزاکی نے آزادی کے بعد پریس ٹی وی کے ساتھ اپنے پہلے انٹرویو میں نائجیریا میں اسلامی تحریک کی تشکیل کے بارے میں سوال کا جاوب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے نائجیریا میں اسلامی تحریک کو کمیونیسٹی نظریات کا جواب دینے کے لئے تاسیس کیا۔ شیخ زکزاکی نے کہا کہ مجھے عربی زبان پر عبور حاصل تھا۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام بند کرائے، اردنی پارلیمنٹ
ہم نے نائجیریا میں کمیونیسٹی نظریات کا بھر پور مقابلہ کیا اور ہم نے نائجیریا کی اسلامی تحریک کو کمیونسٹی نظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے تشکیل دیا۔
انھوں نے کہا کہ ایران میں حضرت امام خمینی (رہ) کی قیادت میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ہماری دینی اور مذہبی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
یاد رہے کہ منگل کے روز نائیجیریا میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے زائرین پر سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 8 زائر شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
نائیجیریا کی اسلامی موومنٹ کے رکن عبدالله محمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے پر امن طور پر عزاداری کرنے والوں پربلا وجہ فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 8 زائر شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔۔ نائیجیریا کی پولیس نے اسی طرح اربعین کے مارچ میں شامل متعدد زائرین اور عزاداروں کو گرفتار بھی کر لیا۔