دنیا

کواڈ مذاکرات پر چینی وزارت خارجہ کا اظہار تشویش

شیعیت نیوز: بیجنگ نے کواڈ تنظیم کے چار رکنی مذاکرات کو چین اور علاقے کے مختلف ملکوں کے درمیان اختلاف کا باعث قرار دیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چوننگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک کواڈ مذاکرات کے خلاف ہے اس لئے کہ یہ مذاکرات، چین اور علاقے کے ملکوں کے درمیان اختلاف کا باعث بن رہے ہیں۔

چین کی ترجمان نے کہا کہ بعض ممالک، چین کو خطرناک ملک ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ریاستی اداروں اور تکفیری وناصبی دشمنانِ عزاداری کو شکست ، یوم اربعین پر عوامی شرکت کےتمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

امریکہ، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ معاہدے کے رکن ملکوں کا سربراہی اجلاس امریکی صدر جوبائیڈن کی میزبانی میں جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں تشکیل پایا۔

ان ممالک کے سربراہوں نے چین کے مقابلے میں متحدہ موقف کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بحر ہند اور بحرالکاہل میں کسی بھی قسم کے خطرے سے عاری ایک آزاد علاقے کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نائیجیریا میں حسینی عزاداروں پر سعودی نواز سکیورٹی فورسز کے حملے ميں 8 عزادار شہید

دوسری جانب ٹوئیٹر پر سامنے آنے والی تصاویر سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو لیون شہر کے دورے کے دوران ایک شخص نے انڈا دے مارا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون لیون کے ایک تجارتی مرکز کے دورے پر تھے۔ اس دوران ایک شخص نے صدر کو انڈا دے مارا جو ان کے کاندھے پر لگا تاہم انڈا نہیں ٹوٹا۔

صدر ایمانوئل میکرون کی سیکیورٹی پر مامور اہل کاروں نے انڈا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل فرانسیسی صدر کو ایک شخص نے تھپڑ بھی مارا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button