اہم ترین خبریںعراق

عراق، اربعین واک پر 16 ملین سے زائد زائرین کی شرکت

شیعیت نیوز: عراق میں اس سال سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کے چہلم کے پروگرام اور اربعین واک میں بڑے پیمانے پر زائرین نے شرکت کی۔

عراق کے عتبات عالیات کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سال کورونا وائرس کے باوجود سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کے چہلم کے پروگرام اور اربعین واک میں 16 ملین سے زائد زائرین نے شرکت کی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے عراق کی حکومت نے ایران سے 60 ہزار زائرین کو اربعین حسینی میں شرکت کی اجازت دی تھی تاہم بعد میں یہ پابندی اٹھا لی گئی اور پھر 90 ہزار ایرانی زائرین نے چہلم کے پروگرام اور اربعین واک میں شرکت کی۔

عراق کی عوامی رضاکار تنظیم حشدالشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اس سال چہلم کے پروگرام اور اربعین واک میں کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : 5 فلسطینی مجاہدین کی شہادت پر حزب اللہ لبنان کا سخت رد عمل

دوسری جانب عراق کی سکیورٹی اور انٹیلیجینس فورسز نے مولویہ نامی ایک گمراہ کن فرقے کے بعض عناصر کو گرفتار کر لیا جو نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ میں اپنے تکفیری اور انتہا پسندانہ عقائد کی تشہیر میں مصروف تھے۔

ارنا نیوز کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے فیڈرل پولیس کے تعاون سے مولویہ نامی ایک گمراہ کن ٹولے سے جڑے دو عناصر کو گرفتار کر لیا۔

یہ افراد اربعین حسینی کے موقع پر نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ میں زائرین کے درمیان اپنے گمراہ، تکفیری اور انتہا پسندانہ افکار کے حامل بروشر تقسیم کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ صدام حکومت کے خاتمے کے بعد عراق میں گمراہ کن اور انتہا پسندانہ نظریات کے حامل کئی فرقوں اور گروہوں نے سر اٹھایا جو عراق کے جنوبی اور مرکزی صوبوں میں سرگرم عمل رہے ہیں اور انہیں سعودی عرب اور وہابی نظریے کی حامل لابیوں کی پشتپناہی حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button