ایران

آئی اے ای اے کی اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائیوں پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے، غریب آبادی

شیعیت نیوز: ویانا میں تعینات ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے صیہونی ریاست کی دہشت گردانہ کارروائیوں پر خاموشی اختیار اور جوہری تنصیبات کی نگرانی کو جاری نہیں رکھ سکتا۔

ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے امریکہ اور تین یورپی ممالک کے نمائندوں کے حالیہ بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب آئی اے ای اے کے مانٹرینگ کے سامان، صیہونی ریاست کے ذریعے تباہ ہوجاتے ہیں تب ایران سے یہ توقع نہیں کی جانی چاہئیے کہ وہ صیہونی ریاست کی جانب سے کوئی قیمت ادا نہ کرنے اور عالمی جوہری ادارے اور دیگر دعویدار ممالک کی جانب سے کوئی اقدام نہ اٹھانے سے ان کو دوبارہ انسٹال کرے۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان حالیہ معاہدے پر مکمل طور پر اور طے شدہ وقت کے اندر عمل کیا گیا اور اب ایران اس انتظار میں ہے کہ اس کے اس خیر سگالی کے جذبے کا کیا جواب ملے گا جس کے بعد وہ مناسب اقدام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی، مجید تخت روانچی

واضح رہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر رافائل گروسی نے اتوار کو ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ ایران نے 20 سے 22 ستمبر تک آئی اے ای اے کےانسپکٹرز کو کرج میں واقع سینٹری فیوجز پرزوں کی تیاری کرنے والے کمپیلکس ’’تسا‘‘ کے علاوہ نگرانی کے سامان کو چیک کرنے اور کیمرہ میموری کارڈ کو تبدیل کرنے کی اجازت دی ۔

واضح رہے کہ ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کی غلط رپورٹ کے رد عمل میں آئی اے ای اے کو ایک خط بھیج کراس غیر تعمیری اقدام پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرکی رپورٹ غلط اور مشترکہ بیان کے فریم ورک کے مطابق نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button