اہم ترین خبریںپاکستان

ملک بھرمیں چہلم امام حسینؑ کے تمام جلوس عزا بخیر وعافیت اپنی منزل مقصودپر پہنچ کر اختتام پذیرہوگئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلوس رنگ محل چوک سے بھاٹی گیٹ کی طرف گامزن ہے، جلوس کے راستوں میں عزادارن کی جانب سے لنگر و نیاز کا اہتمام کیا گیا۔

شیعیت نیوز: ملک بھرمیں چہلم امام حسینؑ کے تمام جلوس عزا بخیر وعافیت اپنی منزل مقصودپر پہنچ کر اختتام پذیرہوگئے، جلوسوں میں کروڑوں عزاداران سید الشہداء ؑ کی شرکت، مادر وطن کی فضاءلبیک یاحسینؑ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ، جلوس کی گذر گاہ پر فضائی گشت بھی جاری رہا ۔ملک بھرمیں عاشقان حسینی ؑ کی جانب سے اربوں روپے کی نیاز سبیل اور لنگر عزادران میں تقسیم ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ، لاہور، راولپنڈی ، کوئٹہ ، گلگت، بلتستان، پشاور، مظفرآباد، ملتان سمیت ملک بھرمیں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس عزا بسلسلہ چہلم امام حسینؑ پر طور پر اپنی اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے ہیں، کراچی میں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر برآمد ہونے والا مرکزی جلوس عزانشتر پارک سے ہوتا ہوا براستہ ایم اے جناح روڈ، سی بریزچوک،صدر، ریگل ،تبت سینٹر، لائٹ لائٹ ہاؤس،بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا اپنی منزل مقصودحسینیہ ایرانیان کھارادرپہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے راستوں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی۔قبل ازیں معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے مجلس عزا سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اربعین حسینیؑ کا مرکزی جلوس رواں دواں، لاکھوں عزاداروں کی شرکت

دوسری جانب کوئٹہ میں بھی چہلم امام حسینؑ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا، علمدار روڈ سے برآمد ہونے والے علم، تعزیئے اور شبیہ ذوالجناح کے 22 ماتمی جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی آخری منزل پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔

ماتمی جلوس علمدار روڈ، تاج محمد روڈ، طوغی روڈ، سردار عیسی خان روڈ سے ہوتا ہوا واپس یزدان خان روڈ سے ہوتے ہوئےبہشت زینب قبرستان پر اختتام پذیر ہواجبکہ دوسرا جلوس علی آباد روڈ اور جرنل موسی روڈ سے ہوتے ہوئے ہزارہ قبرستان پر اختتام پذیر ہوا،ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں نکالے گئے چہلم کے دونوں جلوس مغرب کی نماز سے قبل اختتام پذیر ہوئے۔

واضح رہے کہ لاہور میں چہلم امام حسینؑ کا جلوس روایتی راستوںسے ہوتا ہوا اپنی آخری منزل پر پہنچ کر اختتام پذیرہوگیا، عزداران حسینؑ نے بڑی تعداد جلوس میں شریک کی، جلوس الف شاہ حویلی سے صبح برآمد ہوا، عزاداران نے کشمیری بازار میں نمازِ ظہر ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں کا شیعہ عزادار پر اغواکے بعدبدترین تشدد نیم مردہ حالت میں پھینک کر فرار

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلوس رنگ محل چوک سے بھاٹی گیٹ کی طرف گامزن ہے، جلوس کے راستوں میں عزادارن کی جانب سے لنگر و نیاز کا اہتمام کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پر اختتام پزیر ہوا، جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے، جلوس کے راستوں پر اسنائپرز تعینات تھے، اسنفگ ڈوگز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے زریعے چیکنگ کویقینی بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس سال چہلم امام حسین ؑ پر ملک بھرمیں عزاداروں کی ریکارڈ شرکت کا مشاہدہ کیا گیا، جب کے مخیر عزاداران حسینی کی جانب سے اربوں روپے لنگر، نیازاور سبیلوں پرخرچ کیئے گئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button