لیہ، سپاہ صحابہ کے شرپسند عناصر کی جانب سے شبیہ علم حضرت عباس علمدارؑ کی توہین اوربے حرمتی، مقدمہ درج
شیعیت نیوز: سعودی نواز دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے شرپسند عناصرکی جانب سے گزشتہ رات حسینی چوک ، کروڑ لیہ روڈ پر نصب شبیہ علم حضرت عباس علمدارؑ کی توہین اوربے حرمتی ، علاقہ مومنین کا واقعہ پر شدید احتجاج، قانون نافذ کرنے اداروں سے تکفیری شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ۔ پولیس کی جانب سے عزاداروں کی مدعیت میں حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ کے علاقہ حسینی چوک کروڑ لیہ روڈپر نصب شبیہ علم حضرت عباس علمدارؑ کی کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسند عناصر نے جانب سے توہین کی گئی ، اس اشتعال انگیز اقدام سے مقامی مومنین میں شدید غصہ کی لہر دوڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق علاقہ مومنین کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ پر بھرپوراحتجاج کیا ، حملہ آور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی عزاداران حسینی نے سارا دن اسی مقام پر بھرپور عزاداری اور ماتم داری کی اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ساجد رضا اسدی اور ساجد گشکوری نے خطاب کیا۔
بعد ازاں ایڈوکیٹ سید سعادت کاظمی صاحب اور سید خلیق کاظمی نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کروادی ۔ ایف آئی آر کا متن احتجاجی مظاہرین کے سامنے پڑھ کر سنایا گیا جس پر وہ پرامن طور پر منتشر ہوگئے، ذرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کےعہدیداران سمیت ، امن کمیٹی و دیگر بابصیرت مومنین کرام نے بھر پور کردار ادا کیا اور ضلعی انتظامیہ نے بھی مکمل تعاون کیا۔







